فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کااجلاس

21 جولائی ، 2024

لاہو ر( جنرل رپورٹر ) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اکیڈمک کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سی پی ایس پی اور یونیورسٹی کی جانب سے اوبسٹیٹریکس اینڈ گائناکالوجی کی چار سب اسپیشیلٹیز (فیٹل میٹرنل میڈیسن، ریپروڈکٹیو اینڈوکرائنولوجی، یوروگائناکالوجی، اور گائناکولوجیکل آنکولوجی) کی منظوری کو سراہا گیا اور اکیڈمک کونسل کی جانب سے یونیورسٹی پروگرامز کی بھی اصولی طور پر منظور دی گئی۔ اس طرح فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی یہ اعزاز حاصل کرنے والی ملک کی پہلی یونیورسٹی بن گئی جہاں اوبسٹیٹریکس اینڈ گائناکالوجی کی چار سب اسپیشیلٹیز کے پروگرامز منظور ہو گئے۔اس کا اعزازشعبہ گائنی کی سربراہ پروفیسر عائشہ ملک اور ان کی ٹیم فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی پرنسپل،پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل کو جاتا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے گزشتہ روز پرنسپل پروفیسر نورین اکمل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ الوداعی تقریب میں ان کو ادارے کی طرف سے اس منفرد اعزاز کے حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔اکیڈمک کونسل میں فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی پرنسپل اور ڈیپارٹمنٹ آف اوبسٹیٹریکس اینڈ گائناکالوجی کی ہیڈ، پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ۔