جنر ل ہسپتال میں چھاتی کینسر کی تشخص کیلئے BRCA-1ٹیسٹ کاآغاز

21 جولائی ، 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) جنرل ہسپتال کی سنٹرل ریسرچ لیب نے BRCA-1 بیرکا ونایڈوانس ٹیسٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان میں ایل جی ایچ چھاتی کے کینسر کی ایڈوانس تشخیص اور" جنیٹک جینز" کی شناخت کی بنیاد پر ٹیسٹ کرنے والا پہلا ہسپتال بن گیا ہے، اس مقصد کے لیے ٹیسٹ کٹس خصوصی طور پر درآمد کی گئی ہیں جن سے مریضوں کو استفادہ شروع کر دیا گیاہے ،ان خیالات کااظہار پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سینٹرل ریسرچ لیب پی ایچ ڈی ڈاکٹر غزالہ روبی، ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین، ڈاکٹر لیلیٰ شفیق، ڈاکٹر عبدالعزیز اور منتظم ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ پروفیسر الفرید ظفر نے ایڈوانس BRCA-1 بیرکا ون ٹیسٹ شروع کرنے پر ڈائریکٹر سینٹرل ریسرچ لیب ڈاکٹر غزالہ روبی اور اْن کی ٹیم کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ" بیرکاون "کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ ایسی خواتین جن کے خاندان میں بریسٹ کینسر کی" ہسٹری "پائی جاتی ہے اور جنہیں موروثی طور پر بریسٹ کینسر ہونے کے خطرات درپیش رہتے ہیں ایسی خواتین مذکورہ ایڈوانس ٹیسٹ سے جینز کی پہچان کے ذریعے چھاتی کے کینسر ہونے یا نہ ہونے کے امکان سے آگاہی حاصل کر سکیں گی ۔