جی سی یونیورسٹی میں ڈاکٹرخالد منظور بٹ گولڈن سکالرشپ کاآغاز

21 جولائی ، 2024

لاہور(خبرنگار) تاجر اقبال زیڈ احمد نے 10 لاکھ روپے کے عطیہ سے جی سی یونیورسٹی اینڈومینٹ فنڈ ٹرسٹ میں ڈاکٹر خالد منظور بٹ کے نام سےگولڈن سکالرشپ کا آغاز کر دیا۔ یہ سکالرشپ ڈاکٹر بٹ کی یونیوسٹی اور ٹرسٹ کے لئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں شروع کیا گیا ہے۔ اس مستقل سکالرشپ سے ہرسال ایک مستحق سٹوڈنٹ کو یونیوسٹی اور ہوسٹل اخراجات کےلئے ایک لاکھ کی مالی امداد ملے گی۔