کسی قسم کی دہشت گردی یالاقانونیت کاپھیلائوہمارا مقصد نہیں ،مجلس احرار اسلام

21 جولائی ، 2024

لاہور(خبرنگار)مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ اسلام دین امن کا نام ہے کسی قسم کی دہشت گردی یا لاقانونیت کا پھیلاؤ ہمارا مقصد نہیں۔ جناب نبی کریم ؐ عمر بھر امن کا پیغام دینے کے لیے سر گرم رہے۔ حاجی عبد اللطیف خالد چیمہ نے برطانیہ میں مختلف مقامات پر اجتماعات اور ختم نبوت کانفرنسز میں شرکت و خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضوؐر خاتم النبیین کی ختم نبوت کے منکرین دہشت گردی کے ذریعے دنیا کے امن کو طہ و بالا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منکرین ختم نبوت کا تعاقب ہمارے ایمان کی بنیاد ہے ہم کسی کے جان و مال کے دشمن نہیں بلکہ اقوام عالم تک یہ پیغام دے رہے ہیں کہ دنیا اگر امن چاہتی ہے تو امن صرف آمنہ کی گود میں ملے گا۔