لاہور ( جنرل رپورٹر ) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ہاسپٹل مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے کی۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد معین، چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر احسن نعمان، پروفیسر فیصل مسعود، پروفیسر محمد ہارون حامد، پروفیسر ابرار اشرف، پروفیسر فائزہ بشیر، پروفیسر یار محمد، پروفیسر تیمور لطیف ملک، پروفیسر محمد شریف، پروفیسر عرفان عظمت اللہ خواجہ، ڈاکٹر رضا نقوی، ڈاکٹر اعظم نیاز بشرا فیصل، طاہرہ خاتون دیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث آئے جس میں میو ہسپتال کے پرائیویٹ کمروں کے چارجز کا تعین،مختلف وارڈز کی شفٹنگ،ناکارہ اشیاء کی آکشن کرنا، ایم آر آئی، سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کی فیس کا تعین کرنے پر منظوری جبکہ میو کارڈیک سینٹر کے قیام کے لیے جگہ مختص کرنا،نرسنگ کالج کے سامنے ٹول پلازہ کی شفٹنگ،خراب سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال کرنے،کارڈیک سرجری یونٹ کے موبائل ایکسرے یونٹ کی 1 ملین سے مرمت و بحالی اور کارڈیک پرفیوژنسٹ کی تقرری کی منظوری سمیت دیگر ایجنڈے زیر بحث آئے اور منظوری دی گئی اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام تر اقدامات کا مقصد وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق میو ہسپتال میں بہتری اور آنے والے مریضوں کے لئے مفت ٹیسٹ، مفت ادویات اور مفت علاج کو یقینی بنانا ہے۔
لاہورلاہور پولیس نے ڈرائیور پر تشددکرنے والے سابق ایم پی اے کے گن مین رب نواز کوگرفتارکر لیا۔ سابق ایم پی اے...
لاہور بجلی کے میٹرز کو ریورس کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیاگیا، اس حوالے سے ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ڈسکو سپورٹ...
لاہورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی ؑکے موقع پر پنجاب پولیس نے صوبہ...
لاہورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے...
لاہور،فیروز والہ لاری اڈا میں شہباز کے گھر سے 2لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون ،مانگامنڈی میں ظہیر سے 1لاکھ...
لاہورپنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہارٹ سرجری کروانے والے مریضوں سے مبینہ طور پر پیسے لیکر نام سرجیکل...
کراچیبھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو انتہاپسندوں کے حملوں کے خدشے کے باعث ہولی پر مساجد کو ڈھانپ دیا...
کراچیداعش عراق و شام کے سربراہ عبداللّٰہ مکی المعروف ابو خدیجہ کو عراق میں ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ امریکا...