عوامی امنگوں کے محاذ پرگامزن ہیں،ملک زمان نصیب

21 جولائی ، 2024

لاہور (خصوصی رپورٹر) صدر استحکام پاکستان پارٹی لاہور ملک زمان نصیب نے کہا ہے اپنے قائد عبدالعلیم خان کی قیادت میں آئی پی پی عوامی امنگوں کی ترجمانی کے محاذ پر گامزن ہے ۔ تاجر مزدور صنعتکار عام آدمی کی مشکلات میں کمی کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں ۔ استحکام پاکستان پارٹی کو لاہور میں مضبوط بناکر گراس روٹ لیول تک عوام کے مسائل حل کرینگے ۔ اپنے قائد عبدالعلیم خان کے شانہ بشانہ عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے جذبے کےساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔ استحکام پاکستان پارٹی عوام کے جذبات کی حق اور سچ کے ساتھ ترجمانی کا مشن جاری رکھے گی ۔