سیکرٹری صنعت کاپونچھ ہائوس کادورہ

21 جولائی ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے ڈی جی انڈسٹریز، کنسلٹنٹ مقصوداحمد اور سی اینڈ ڈبلیوایم کے افسر وں کے ساتھ پونچھ ہاؤس کا دورہ کیا اور تعمیر و مرمت کے کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا،سیکریٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ نے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ورثے کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے، ہمارا ورثہ اپنی مثال آپ ہے، ہر فرد کو قومی ورثے کو جہاں تک ممکن ہو آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ رکھنا چاہیے،پونچھ ہاوس میں دورے کے دوران لکڑی کی سیڑھی،فال سیلنگ کے پیچھے چھپا ہوا فریسکو ورک کی بحالی اور ڈی جی ہیلتھ فاؤنڈیشن کی عمارت میں لائبریری کی بحالی سمیت لیبارٹری کی بحالی کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔