یونیک گروپ کے زیراہتمام گرل گائیڈ کے حوالے سے سیمینار

21 جولائی ، 2024

لاہور(پ ر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزکے زیر اہتمام ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں گر ل گائیڈز کے حوالے سے سیمینار ہوا، صدارت چئیر مین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی جبکہ مہمان سپیکر پاکستان گرل گائیڈ ایسوسی ایشن کی پروگرام آفیسر طاہرہ سلطان تھیں۔سیمینار کے انعقاد کا بنیادی مقصد یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز گرل گائیڈز کے وفد کی مری روانگی سے قبل آگاہی فراہم کرناتھا ، چئیر مین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبد المنان خرم نے کہا کہ پاکستان گرل گائیڈز ایسوی ایشن طالبات میں مدد کرنے کی اہلیت کو بیدار کرتی ہے پاکستان گرل گائیڈز کی پروگرام آفیسر طاہرہ سلطان نے کہا کہ گرل گائیڈ ز کا مقصد طالبات میں اعتماد سازی کو فروغ دینا ہے ڈائریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر وسیم انور چوہدری نے بھی خطاب کیا ۔