حکومت گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل فوری تسلیم کرے،ظفرمحمود چوہدری

21 جولائی ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) حکومت گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جائزمطالبات فوری طور پر تسلیم کرے کیونکہ یہ انتہائی اہم سیکٹر ہے۔معاشی حالات اور امن و امان کی صورتحال درست نہیں ۔ عزم استحکام منصوبے پر پوری طرح عمل کیا جائے کیونکہ سکیورٹی معاملات بہتر ہونگے تو کاروبار چلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چودھری نے لاہور چیمبر میں پاکستان گڈز ٹرنسپورٹ ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹریڈرز اینڈ مینوفیکچررز الائنس کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر نبیل محمود، سینئر نائب صدر ملک عدنان، نائب صدور مرزا سمیت ودیگر شامل تھے۔