لیسکو کے مزید 2اہلکار ملازمت سے فارغ

21 جولائی ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لیسکوکےمزید 2 اہلکاروں کوبجلی چوری ،کرپشن کرنے کے جرم میں نوکری سے فارغ کردیا گیا ۔تاجپورہ سب ڈویژن میں غلام محمد لائن مین گریڈ ،کاشف زمان میٹر ریڈر کیلوری گراؤنڈ دونوں اہلکاروں پربجلی چوری اورکرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر اتھارٹی نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے برطرف کر کیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق کرپشن/ بجلی چوری میں ملوث صارفین اور اہلکار میں فرق کئے بغیر سزائیں دی جا رہی ہیں۔