ختم نبوت کاعقیدہ مسلمانوں کے ایمان کاحصہ ہے،علماء

21 جولائی ، 2024

لاہور( پ ر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام 7ستمبر کو مینار پاکستان یوم الفتح، ختم نبوت گولڈن جوبلی کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں شا ہ عالم میں علاقہ بھر کے علماء کا اجلاس ہوا۔ اجلا س میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغین مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، قاری محمدحنیف ، مولانا سید عبداللہ شاہ ، بھائی حامد بلوچ، مولانا قاری خبیب نثار، مولانا عبدالباسط،مولانا سمیع اللہ، مولانا عبدالقوی، ،مولانا عبدالحق، مولانا محمدسعادت ودیگر علماء نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شاہ عالم کی تمام مارکیٹوں میں کانفرنس کیلئے تاجر تنظیموں سے رابطے کیے جائینگے۔ ختم نبوت تاجر کنونشن بھی منعقد کیے جائیں گے علماء کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کا عقیدہ مسلمانوں کے ایمان کا ایک اہم حصہ ہے ۔ اجلاس میں ختم نبوت کانفرنس مینار پاکستان کی تیاری کے سلسلے میںعلاقائی طورپر کئی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو کہ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کا جائزہ لے گی۔