ؕوفاق نے بنوں واقعے کی تحقیقات کیلیے پختونخوا حکومت کے کمیشن کو مسترد کردیا

21 جولائی ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز)وفاقی حکومت نے بنوں واقعات کی تحقیقات کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے کمیشن کو مسترد کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ انتشار میں ملوث لوگوں کو تحقیقات کا حق حاصل نہیں ہے، جس جماعت کی وہاں حکومت ہے اس کے لوگ دھرنے میں شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں کی حکومت کو حق نہیں ہونا چاہئے کہ خود اس کی انکوائری کریں۔عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ بنوں میں حالات معمول کے مطابق ہیں اور کسی قسم کی کوئی کشیدگی نہیں دیکھی گئی۔