اسدیصر کیخلاف توڑپھوڑ کیس، پولیس کو چالان جمع کروانے کی ہدایت

21 جولائی ، 2024

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسدقیصر کے خلاف توڑپھوڑ کیس میں پولیس کو چالان جمع کروانے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران اسد قیصر کی جانب سے کوئی عدالت پیش نہ ہوا، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو چالان جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔اسد قیصر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مئی 2022 میں مقدمہ درج کیاگیا تھا