اسلام آبادہائیکورٹ، احمد جنجوعہ کی بازیابی کیلئے درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر

21 جولائی ، 2024

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد جنجوعہ کی بازیابی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر،رجسٹرار آفس نے درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔لاپتہ احمد جنجوعہ کی اہلیہ فرہانہ برلاس نے ایڈوکیٹ ایمان مزاری کے ذریعے درخواست دائر کی، درخواست میں سیکریٹری داخلہ ، سیکریٹری دفاع ، آئی جی اور ایس ایچ او ماڈل ٹان ہمک کو فریق بنایا گیا ہے،جسٹس محمد طاہر کیس کی سماعت کرینگے۔