ٹوکیو (صباح نیوز)جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے نئے سربراہ سائیتو آکیرا نے منصب سنبھال لیا ، این ایچ کے، کے مطابق جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے سربراہ ساکائی ریو نے چیف آف سٹاف کے عہدے سے استعفی دے دیا جن کی جگہ سائیتو آکیرا نے منصب سنبھال لیا ۔گزشتہ ہفتے، وزیر دفاع کی ہارا مِنورو نے میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ خصوصی نامزد کردہ رازوں اور فورس کے غوطہ خوروں کی جانب سے دھوکہ دہی کے ذریعے الائونس کی رقوم کی وصولی کے متعدد غیر قانونی اور نامناسب واقعات کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔وزارتِ دفاع میں منعقد ہ تقریب میں مستعفی ہونے والے سابق سربراہ نے نئے سربراہ سائیتو سے ایم ایس ڈی ایف میں اصلاحات کرنے کو کہا۔ نئے سربراہ سائیتو نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بے ضابطگیوں کے معاملے سے مناسب طریقے سے نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے ارد گرد سکیورٹی کے ماحول کے تناظر میں مزید وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔
لاہور سونے کی فی تولہ قیمت 2900روپے اضافہ کے بعد 2 لاکھ 89 ہزار 600 روپے ہوگئی۔10گرام سونے کی قیمت 2486 روپے اضافے سے...
لاہور ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مٹھائی کی آڑ میں اسلام آباد سے مسقط جانے والی پرواز...
لاہورلاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں سولر سسٹم پر منتقل ہونے والے ہزاروں کنکشنز کی بلنگ نہ ہونے کا انکشاف ہوا...
لاہور پنجاب حکومت میں مفت لیزر لینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز کے حصول کے لئے 34ہزار 700سے زائد کسانوں نے درخواستیں جمع...
لاہور پی آئی اے کے کیبن کریو سے موبائل فون برآمدگی کا معاملہ ، پی آئی اے انتظامیہ نے فی الفور تمام کیبن...
لاہور صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل مسٹر درمش بستاغ کی ملاقات میں پنجاب کے...
لاہور رواں کاروباری ہفتےکےآخری روز جمعہ کو بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا آخر میں بیشتر کمپنیوں کے...
لاہور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس میں اصلاحات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفیکیشن کابینہ...