حب ڈیم کے لیول میں اضافہ

21 جولائی ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان اور کیرتھر رینج میں ہونے اولی بارش سے حب ڈیم کے لیول میں 18 فٹ پانی کا اضافہ ہو گیا ہفتے کی شب لیول 323 فٹ تک جا پہنچا تھا جبکہ حالیہ بارشوں سے قبل اس کا لیول 305 فٹ تھا واضح رہے اس کے مکمل بھرنے کے لئے 339 فٹ پانی درکار ہوتا ہے گزشتہ سال بھی ڈیم مکمل بھر گیا تھا ڈیم بھر جانے کے بعد کراچی کو 100 ایم جی ڈی کے حساب سے ڈھائی سال تک سپلائی جاری رکھی سکتی ہے