پشاور ( آن لائن ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بعض مسترد شدہ سیاسی ڈرامے باز بنوں واقعہ پر سیاست کی ناکام کوشش کر رہے ہیں تاہم انتشار کی سیاست کرنے والوں کے منفی عزائم سے عوام بخوبی باخبر ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بنوں کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں، انتظامیہ کی عمائدین سے مذاکرات جاری ہیں، امن وامان کی صورتحال بہتر ہے ، خیبرپختونخوا مزید کسی بھی سانحے کا متحمل نہیں ہو سکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور سماجی عمائدین پر مشتمل کمیٹی کے مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کا عمل شروع ہوتے ہی بنوں میں امن بحال ہوا، سماجی عمائدین اور انتظامیہ پر مشتمل کمیٹی علاقے میں دیر پا قیام امن کو یقینی بنائے گی۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر قائم کمیشن بہت جلد واقعہ کے حوالے سے انکوائری رپورٹ جمع کرے گا۔مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی سے پہلے ہی کافی متاثر ہے اب اور کسی بھی بڑے سانحے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
کراچی پولیس کی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتیوں کی نصف سنچری کرنے والے چچا اور بھتیجے کو گرفتار کرلیا۔پولیس...
اسلام آباد اسلام آباد پولیس نےمختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن کے دوران450مشکوک افراد ،360گھر وںاور...
نوشہروفیروز سندھ کے علاقے نوشہرو ں فیروز میں بے قابو کار نے موٹرسائیکل سوار3تین نوجوانوں کو کچل دیا جن دو...
کوئٹہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کاانعقاد بڑی کامیابی...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے لندن میں کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل...
اسلام آباد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے لئے مجوزہ آئینی ترمیم پاس کرانے کے لئے...
کوئٹہ بلوچستان بارکونسل نے مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں صدر مملکت،...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو پنجاب میں احتجاج کیلئے خیبر پختونخوا سے سرکاری...