اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ ارنڈو خوڑ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل سعید کو خراج عقیدت پیش اوروزیر داخلہ محسن نقوی کا شہید کانسٹیبل سعید کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔محسن نقوی نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ کانسٹیبل سعید نے ادائیگی فرض کے دوران جان کا نذرانہ دیکر شہادت کا اعلی رتبہ پایا۔ وطن پر جان نچھاور کرنے والیشہید کانسٹیبل سعید کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے قوم ایک ہے اور ہر سطح پر غیرمعمولی عزم کا اظہار کیا ہے۔