اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔اپنے ایک بیان میں سنی اتحادکونسل کے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان آئندہ جمعہ کو ملک گیراحتجاج کرے گی، ملک بھر میں امن اوامان کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو ناحق جیلوں میں قید کر رکھا ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ کارکنان اور سوشل میڈیا سے وابستہ لوگوں کو غیر قانونی اغوا کیا جا رہا ہے، مہنگائی کے طوفان نے عوام کو تباہ کر دیا ہے، میرا عوام کیلئے پیغام ہے آپ نے اپنے حقوق کیلئے نکلنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف ملک بھر میں آگ و خون کا کھیل کھیلا جارہا ہے، سیاسی جماعتوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی رہنمانے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کی خریداری کیلئے بڑے بڑے آفرز ہورہے ہیں، ارکان اسمبلی کو دبائو میں لاکر وفاداریاں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے آئندہ جمعہ کو احتجاج کو کامیاب کرنا ہے، جی ڈی اے اور سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
گوجرانوالہ گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر 2بھائیوں سمیت 4افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔مقتولین کو اس...
اسلام آباد الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت کامعاملہ ، ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر...
پشاورخیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا، مشعال یوسفزئی کو وزیر اعلیٰ کا معاون بنایا جائے گا۔...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ پوری تجارت...
ڈھاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی اہم ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی کوششوں میں مدد دینے کا...
واشنگٹن ریاست فلوریڈا میں ایک مبینہ حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر بال بال بچ گئے جب کہ حملہ آور کو حراست...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے پی بی 36 میں الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ری پولنگ کے خلاف اپیل مسترد...
اسلام آ باد امریکا کے قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور جان باس 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ امریکی...