ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈان آپریشن میں پاکستانی اور ایتھوپیائی باشندوں کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔سعودی میڈیا کے مطابق گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں میں 4 پاکستانی، 5 ایتھوپیائی اور ایک سعودی شہری شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر ساڑھے33 کلو چرس برآمد کی گئی۔ادارہ انسداد منشیات نے کریک ڈاون آپریشن کے بارے میں بتایا کہ ریاض میں ایک پاکستانی اور ایک ایتھوپیائی شہری کو گرفتار کرکے 20 کلو چرس برآمد کی گئی۔اسی طرح جدہ میں 3 پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 6 کلو چرس پکڑی گئی۔صوبے جازان میں بھی 4 ایتھوپیائی باشندوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ ایک سعودی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 7 کلو چرس تحویل میں لی گئی۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کی سزا موت ہے۔چند روز قبل ہی منشیات فروشی کے الزام میں 2 پاکستانیوں کے سر قلم کیے گئے تھے جب کہ رواں برس 10 کے قریب منشیات فروشوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...