تل ابیب/غزہ(نیوز ایجنسیاں)غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری مسلسل جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 64افراد شہیداور105زخمی ہوگئے ہیںجن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے متعدد علاقوں میں رہائشی علاقوں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔فلسطین اتھارٹی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تباہ حال عمارتوں کے ملبے تلے اب ابھی درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔بمباری میں رہائشی عمارتوں کے تباہ ہو جانے پر مکینوں کی بڑی تعداد سڑک کنارے رات گزارنے پر مجبور ہیں جنھیں صبح ہونے کے بعد پناہ گزین کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اُس وقت جب ایک روز قبل ہی عالمی عدالت انصاف نے اس کے جارحیت اور قبضے کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں 39 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 90 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
دہلی بھارتی سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجر یوال کو ایکسائز پالیسی بدعنوانی مقدمے میں ضمانت...
سری نگرمقبوضہ کشمیر میں متحدہ مجلس علماء اور مسلم پرسنل لا بورڈ نے بھارتی حکومت کے مجوزہ وقف ترمیمی بل2024کی...
لاہور لاہور میں ڈیرہ غازی خان کوئٹہ روڈ پر سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الخوارج کے2دہشت گرد...
سانگلہ ہل مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وژن پر متحد ہو کر عوامی...
لکھنؤ بھارتی ریاست اترپردیش کی ایک عدالت نے2021میں مذہب کی تبدیلی سے متعلق ایک کیس میں معروف اسلامی سکالر...
سری نگر مقبوضہ کشمیر میں مودی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل دوسرے...
پشاور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہم یہاں غریب سائلین کوچھوڑ کر سیاسی...
ریاض سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی میں بے گھر فلسطینیوں کے ایک سکول کو اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے...