پاکستان:ڈیٹا پروٹیکشن بل 7سال سے زیر التواء ہونے کا انکشاف

22 جولائی ، 2024

اسلام آباد (نمائندہجنگ ) وزارت آئی ٹی کے ڈیٹا پروٹیکشن بل کا پچھلے 7سال سے زیر التواء ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق اس بل پر 2017 میں انوشہ رحمٰن کے دور میں کام شروع ہوا تھا ،اس کا انکشاف گزشتہ دنوں قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ہوا تھا، وزارت آئی ٹی کے اعلیٰ حکام کے مطابق عالمی اداروں کے اس پر خدشات تھے، ڈیٹا پروٹیکشن بل پر عالمی اداروں کے خدشات دور کرلئے گئے ہیں، ڈیٹا پروٹیکشن بل کو 2 ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا، 31 جولائی تک ڈیٹا پروٹیکشن بل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن پہلے ہی دے رکھی ہے۔