متبادل آئیڈیا ملتے ہی شہباز شریف سے ملک کی جان چھوٹ جائیگی ،فواد چوہدری

22 جولائی ، 2024

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ سیٹ اپ مکمل طور پر ناکام ہوچکاہے، متبادل آئیڈیا ملتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان کی جان چھوٹ جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں فواد چوہدری نے لکھاکہ اسٹیبلشمنٹ نے 18نشستوں کی بنیاد پر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو اس امید پر وزیراعظم بنایا گیا کہ وہ آصف زرداری کے ساتھ مل کر اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی بیانیے کابوجھ اٹھائیں گے اور بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کا مداوا ہوگا لیکن موجودہ سیٹ اپ کا اسٹیبلشمنٹ کو کچھ بھی فائدہ نہیں۔ا نہوں نے کہا کہ اس سیٹ اپ سے نہ سیاست سنبھل رہی ہے نہ معیشت، یہ سیٹ اپ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔