پی ٹی آئی پر پابندی لگاناموجودہ حکومت کی نامناسب کوشش ہے، منظوروٹو

22 جولائی ، 2024

لاہور (این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹونے کہاہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگاناموجودہ حکومت کی نامناسب کوشش ہے،میں اسکی سخت مذمت کرتا ہوں،جمہوریت میں حکومت بنانا نسبتاً آسان کام ہے، حکومت چلانا مشکل کام ہے۔انہوں نے موجودہ حکومت چلانے کیلئے (ن) لیگ کو دیکھ بھال کے قدم اٹھانے کامشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تو کھلے الفاظ میں بتادیاہے کہ حکومت نے بجٹ سمیت کئی اہم امور سرانجام دینے کیلئے ان سے مشورہ ہی نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی موجودہ حکومتی سیٹ اپ کا اہم ترین حصہ ہے ،ان سے بجٹ سمیت دیگر کئی حکومتی امور بارے مشاورت نا کرنا درست قدم نہیں ہے۔