لاہور( این این آئی)صدر سنی علما ء کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ مفت بجلی اور بلوں میں جگا ٹیکس قابل قبول نہیں، بجلی کے بل موت کے پروانے بن چکے ہیں محدود آمدن میں گھر کا راشن خریدنا مشکل ہوچکا ہے، وزیر،مشیروں، افسر شاہی، ججز اورحکومتی حکام بل اپنی تنخواہوں سے ادا کریں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں درجن سے زائد ناجائز ٹیکسز انکم ٹیکس، جی ایس ٹی، ٹی وی، ریڈیو، فیول ایڈجسٹمنٹ، کیپیسٹی، ویری ایشن، ود ہولڈنگ اورفیکسڈ ٹیکسز کے ذریعے بھتہ خواری کی جارہی اور عوام کو لوٹا جارہا ہے۔ بد قسمتی سے (ن )لیگی اور پیپلز پارٹی والے حکمران جو الیکشن سے پہلے غریبوں کو 300یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے وعدے کررہے تھے اب غریب عوام کو بھول کر ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں حکمرانی کے مزے لوٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر پاکستانی بجلی اور گیس کے بلوں میں بے انتہا اضافے کی وجہ سے پریشان ہے، حکومت عوام کو قر بانی کا بکرا بنانے کی بجائے افسر شاہی اوراشرافیہ کی عیا شیاں کنٹرو ل کرکے عوام کو ہر ممکن ر یلیف فراہم کرے ۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...