اسلام آباد (آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی اسمبلی توڑے گی نہ ہی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے گی۔اپنے ایک بیان میں علی محمد خان نے کہا کہ فارم 47والوں کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لوٹا ہوا مینڈیٹ واپس لے کر حکومت بنائیں گے، جس کے وزیرِ اعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔