روس کا یوکرین پر میزائل حملہ،3افراد ہلاک متعدد زخمی

22 جولائی ، 2024

ماسکو(آئی این پی)روس نے یوکرین کے میکولائیف شہر پر میزائل حملہ کر دیا جس میں 3افراد ہلاک اور 15زخمی ہو گئے،یوکرین کی انسداد ہنگامی حالات کی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک جبکہ زخمی ہونے والوں میں 4بچے شامل ہیں،بیان میں بتایا گیا ہے کہ میزائل حملے سے بعض عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔