وانا:قیام امن کیلئے 26جولائی کو شٹر ڈاؤن ، پہیہ جام ،مظاہرےاورریلیوں کا اعلان

22 جولائی ، 2024

وانا(نمائندہ جنگ) متحدہ سیاسی امن پاسون نے امن کے قیام کیلئے 26جولائی کو شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے علاوہ ریلی اور مظاہرے کا اعلان کردیا۔26 جولائی کو لوئر وزیرستان کے تمام مدارس اور سکول بند کرنے کی بھی اپیل کی،امن کے قیام کیلئے وانا کی تمام سیاسی پارٹیاں ایک پیج پر آگئیں۔ٹارگٹ کلنگ،بھتہ اور رشوت خوری،منشیات کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان،پولیس اور دیگر ادارے امن کے قیام کی اپنی ذمہ داری نبھانے میں اپنی کوتاہیاں دور کریں،متحدہ سیاسی امن پاسون کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس ۔ متحدہ سیاسی امن پاسون 26 جون بروز جمعہ صبح 8 بجے ضلع بھر اور وانا بازار میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ عمائدین نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ سے ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر میں متواتر بدامنی کی لہر نے عوام میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ حکومت اور سیکورٹی ادارے امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ۔ عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے ۔ ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر مزید نئے آپریشن کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ متحدہ سیاسی امن پاسون نے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں ، تاجر برادری ، مختلف یونینز ، قومی مشران، سماجی شخصیات اور عوام سے 26 جولائی کو احتجاجیریلی ریلی میں بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے ۔