سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

22 جولائی ، 2024

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بہت سوچ و بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کسی دباؤ کی وجہ سے نہیں کیا اور میرا کسی اورسیاسی جماعت میں جانے کا ارادہ نہیں ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 34 سال قبل سرکاری ملازمت سے استعفیٰ دے کر سیاست میں قدم رکھا تھا، اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کے لیے وقف کرنا چاہتا ہوں۔