جنوری سے بجلی کی قیمتوں میں4سے 5فیصد کمی ہو جائیگی،اویس لغاری

22 جولائی ، 2024

لاہور(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے جنوری سے بجلی کی قیمتوں میں 4 سے 5 فیصد کمی ہو جائیگی۔ میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم کرنا ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج بھی اور ترجیح بھی، پچھلے سال کی ری بیسنگ کے باعث بجلی بلوں پر 6 ماہ تک دباؤ رہے گا۔اویس لغاری نے کہا کہ جنوری 2025 سے بجلی کی قیمت میں 4 سے 5 فیصد کمی ہوجائے گی، کوئلے سے بجلی بنانے کیلئے چینی سرمایہ کاری لا رہے ہیں جس سے قیمت 2 روپے کم ہوگی۔وزیر توانائی نے کہا کہ 200 یونٹ والے 2 کروڑ 80 لاکھ صارفین کی سہولت اور تحفظ یقینی بنائیں گے۔