سری نگر(کے پی آئی) فلسطینی پرثم لہرانے پرمقبوضہ کشمیر کے 8شہریوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ دی وائر کے مطابق جموں و کشمیر میں محرم کے جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے پر متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا، حراست میں لیا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی، ان میں سے آٹھ افراد کو فلسطین اور حزب اللہ کی حمایت میں نعرے لگانے اور محرم کے جلوس کے دوران جھنڈا لہرانے کے الزام میں یو اے پی اے کی دفعہ 223، 152 (ہندوستان کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کو خطرے میں ڈالننے کے الزام میں کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ یو اے پی اے قانون کے تحت اس جرم میں عمر قید ہوسکتی ہے اور دفعہ 13 (غیر قانونی سرگرمی) کے تحت سات سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ سری نگر کے ایم پی روح اللہ مہدی نے گرفتار نوجوانوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، یہ اظہار رائے کی آزادی پر حملہ ہے اور وہ بھی مظلوم لوگوں کے حق میں آواز اٹھنے پر۔ پولیس کو ان لوگوں کو رہا کر دینا چاہیے اور ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ دی وائر کے مطابق وکیل اور انسانی حقوق کی کارکن ورندا گروور نے کہا کہ جس ملک کے ساتھ ہندوستان کے دوستانہ تعلقات ہیں اس کا جھنڈا لہرانا کوئی جرم نہیں ہے۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...