ترک فوج کی شام اور عراق میں کارروائیاں،19 دہشتگرد ہلاک

22 جولائی ، 2024

انقرہ (خبرایجنسی) ترکیہ کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ترک فوج نے شمالی عراق اور شمالی شام میں کارروائیوں کے دوران 19دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شمالی عراق کے علاقوں ہاکرک اور آسوس میں کارروائیوں میں کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے 15ارکان ہلاک ہوئے۔ اس سے قبل گزشتہ روز ترک وزارت نے اعلان کیا تھا کہ شمالی عراق میں ایک ترک فوجی ہلاک ہوا ہے۔ بیان کے مطابق شمالی شام میں ایک علیحدہ کارروائی میں ترک فورسز نے شامی کرد پیپلز پر وٹیکشن یونٹس ( وائی پی جی) کے چار ارکان کو ہلاک کر دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کو اس کی جڑوں سے ختم کرنے کیلئے فعال اور بلاتعطل آپریشنزجاری رکھے جائیں گے۔