بانی پی ٹی آئی کیلئے امریکیوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں،راناتنویر

22 جولائی ، 2024

مریدکے ( آن لائن ) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے کئی سیاسی لیڈر جیل میں رہے مگر بانی پی ٹی آئی کے لیے امریکیوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور انہیں جیل میں سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں،عمران خان نے ہی دہشت گردوں کو واپس بلایا،ہزاروں جوانوں کی قربانیوں کو ضائع کیا۔مریدکے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ جب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے ملک دشمن قوتیں فوری حرکت میں آ جا تی ہیں فتنہ فساد پارٹی کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچایااورپھر ملک کوسری لنکا بننے کے خواب دیکھے،اب معیشت کے تمام اعشاریئے مثبت جا رہے ہیں۔