مردان میں فائرنگ سے ایک شخص اور اسکی 2 بیویاں جاں بحق

22 جولائی ، 2024

مردان(جنگ نیوز)مردان میں فائرنگ کر کے ایک شخص اور اس کی 2بیویوں کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سعیدآباد باجوڑ وکورونہ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص اور اس کی 2 بیویاں جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی دوسری بیوی نےکچھ عرصہ قبل گھر سے بھاگ کر شادی کی تھی، لڑکی کے ورثا نے گھر میں گھس کر اسے شوہر کو سوتن سمیت قتل کیا اور فرار ہوگئے۔