لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 21جولائی 2024تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 653 تک پہنچ چکی ہے۔رپورٹ کے مطابق 15 جولائی سے 21 جولائی تک 6499 افغان باشندوں میں 2965 مرد، 1658 خواتین اور 1876 بچے اپنے ملک چلے گئے، افغانستان روانگی کے لیے 176 گاڑیوں میں 234 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔