پنجاب میں 22سے 25جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی

22 جولائی ، 2024

لاہور(این این آئی)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں 22سے 25 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب میں مون سون کا چوتھا سپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے، جو 25 جولائی تک جاری رہے سکتا ہے۔ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، گجرات، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویڑنز میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔