امام حسین ؓ شرفِ آدمیت کے امین اور عظمتِ آدمیت کے علمبردار تھے،طاہررضابخاری

22 جولائی ، 2024

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے داتاؒ دربار میں ’’ حضرت سیّدنا امام حسین ؓ کانفرنس ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محراب و منبر دفاع ِ وطن کے لیے مستعد، حکومت دینی اقدار کی سربلندی پہ یقین رکھتی ہے۔ امام حسین ؓ شرفِ آدمیت کے امین اور عظمتِ آدمیت کے علمبردار تھے۔ اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر اوقاف داتاؒ دربار توقیر محمود وٹو، منیجر اوقاف داتاؒ دربار شیخ محمدجمیل، قاری محمد یوسف اوردینی و مذہبی شخصیات سمیت زائرین کی کثیر تعدادبھی موجود تھی۔