7ستمبر کی کانفرنس کو اتحادو یکجہتی کامظہر بنائیں گے ،علماء

22 جولائی ، 2024

لاہور(خبرنگار ) مینارپاکستان میں تاریخ ساز، یوم الفتح ختم نبوت کانفرنس گولڈن جوبلی کی تیاری کے سلسلے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا حافظ محمداشرف گجر،مولانا خالدمحمودسمیت دیگر علماء نے کہا کہ 7ستمبر کو لاہور مینار پاکستان میں ہونیوالی تاریخ سازختم نبوت کانفرنس کو امت مسلمہ کا اتحاد ویکجہتی کا مظہربنائینگے۔