ٹرینیں 1سے 4گھنٹے تک لیٹ،مسافروں کوپریشانی

22 جولائی ، 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارشوں کےباعث ٹرینیں اپنے مقرہ ٹائم سے گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں مسافروں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا ہے ،قراقرم ، گرین لائن ، پاک بزنس ،ملت ، کراچی ایکسپریس ، تیز گام ، شالیمار ،خیبر میل ، اور کوئٹہ سے آنے والی ٹرینیں مقررہ وقت سے 1سے 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہیں جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس لاہور سے کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجے کی بجائے 5 بجکر 45 منٹ پر ،کراچی ٹرین لاہور سے کراچی کیلئے شام 6 بجے کی بجائے شام 6 بجکر 45 منٹ پر اور ملت فیصل آباد سے کراچی کیلئےسہ پہر 5 بجکر 15 منٹ کی بجائے شام 7 بجکر 15 منٹ پر فیصل آباد سے روانہ ہوئی ،پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں رہیں ۔