3میڈیکل آفسراور184ڈینگی ورکرزکئی ماہ سے ڈیوٹی سے غائب

22 جولائی ، 2024

لاہور(خبرنگار) ڈی سی لاہور نے کہا کہ 184 ڈینگی ورکرز کئی ماہ سے ڈیوٹی سے غائب ہیں اور تنخواہیں لے رہے تھے۔ تین میڈیکل آفیسر بھی گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے تھے. گریڈ 17 کے دو میڈیکل آفیسر ایڈہاک، ایک ریگولر ملازم تھا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ ایڈہاک میڈیکل آفیسروں کو نوکری سے فارغ ہے ریگولر کے خلاف پیڈا ایکٹ کی کاروائی کی جا رہی ہے۔