تل ابیب/غزہ(نیوز ایجنسیاں)غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری مسلسل جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 64افراد شہید اور 105زخمی ہوگئے ہیںجن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے متعدد علاقوں میں رہائشی علاقوں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔فلسطین اتھارٹی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تباہ حال عمارتوں کے ملبے تلے اب ابھی درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔بمباری میں رہائشی عمارتوں کے تباہ ہو جانے پر مکینوں کی بڑی تعداد سڑک کنارے رات گزارنے پر مجبور ہیں جنھیں صبح ہونے کے بعد پناہ گزین کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اُس وقت جب ایک روز قبل ہی عالمی عدالت انصاف نے اس کے جارحیت اور قبضے کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں 39 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 90 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
پیرس فرانس کے شہری نیزہ بازی میں حصہ لینے کےلئے پرعزم ، گئی سال قبل ملک عطا مرحوم رئیس آف کوث فتح خان ضلع اٹک...
لاہور سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے سال 2024 کی پنجاب بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے حوالے سے ضلعی...
واشنگٹن ایران اپنی مشترکہ ایٹمی کو ایسے وقت فلصہ بند کررہا ہے ۔ جب امریکا سے اس کے اپنے ایٹمی پروگرام پر...
اسلام آبادقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق نے پی آئی اے حکام کے خلاف رکن اسمبلی...
کراچیانڈیا کے قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پہلگام میں ہونے والے حملے پر اپنے ردعمل میں وزیراعظم مودی پر کڑی...
لاہورلیسکونے سولر سسٹمز میں استعمال ہونے والے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی نمایاں کمی...
لاہورمیاں محمد منشاء کی زیر صدارت ایم سی بی بینک لمیٹڈ کے بورڈ نے9روپے فی شیئرکا پہلا عبوری نقد منافع منقسمہ...
لاہورپاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے سوشل میڈیا پر سٹیل کے کاروبار کے حوالے سے...