امریکا کا اسرائیلی سخت گیر وزرا ءپر پابندیاں عائد کرنے پر غور

22 جولائی ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک) مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے اکسانے پر اسرائیلی حکومت کے دو انتہا پسند وزرا ءپرامریکہ کی جانب سے پابندیاں عائد ہونے پر غو ر جاری ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا گیا کہ ایسی رپورٹس ہیں کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو بلاجواز تشدد کا نشانہ بنانے پر امریکی تنبیہ کے باوجود بعض اسرائیلی وزرا یہودی آباد کاروں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔