الحدیدہ بندرگاہ پر حملہ 6 افراد جاں بحق، اسرائیل سے اب کھلی جنگ ہو گی‘، حوثی ترجمان

22 جولائی ، 2024

کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے یمن سے آنے والے میزائلوں کو تباہ کیا ہے جو یمن کے عسکریت پسند حوثی گروہ کی جانب سے گذشتہ روز اسرائیل کے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر حملے کے ردِ عمل میں داغے گئے تھے۔اسرائیل کی جانب سے الحدیدہ بندرگاہ پر کیے گئے حملے میں حوثیوں کی زیرِ انتظام وزارتِ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد6 ہو گئی ہے جبکہ اس کے نتیجے میں 83 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیل کا یہ حملہ حوثیوں کی جانب سے جمعے کو اسرائیل کے شہر تل ابیب پر کیے گئے ایک ڈرون حملے کے بعد کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی شہری ہلاک ہوا تھا۔بر طانوی نشریاتی ادارے کے مطابق قطری نشریاتی ادارے ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ حوثیوں کی اسرائیل سے لڑائی اب ’کھلی جنگ‘ ہو گی جس میں کسی ضابطے کا خیال نہیں رکھا جائے گا۔