کراچی(نیوزڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ مزاحمت کی طاقت ہر گزرتے روز خود کو مزید مضبوط ثابت کر رہی ہے۔ اتوار کو تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی رہبر اعلیٰ نے مزید کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے پیچھے امریکا جیسی طاقتور فوجی، سیاسی اور اقتصادی قوت ہے۔