موسمیاتی تبدیلی ملکی معیشت کیلئے خطرہ ہے:کاشف اشفاق

22 جولائی ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان آبادی میں اضافے اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے دوچار ہے جس سے معیشت کو بہت زیادہ دباؤ کا سامنا ہے۔ 2050تک پاکستان کی آبادی 403ملین سے بڑھ جائے گی۔