جاز نے فور جی نیٹ ورک کیلئے کریڈٹ سہولت حاصل کرلی

22 جولائی ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز) جاز نے کامیابی کے ساتھ نجی شعبے میں 75بلین مالیت کی سب سے بڑی سنڈیکیٹڈ کریڈٹ سہولت حاصل کرلی۔ بینکنگ کنسورشیم کی قیاد ت بینک آف پنجاب نے کی۔ یہ دس سالہ سہولت کمپنی کے جاری فور جی نیٹ ورک کی توسع اور تکنیکی اپ گریڈ کے ساتھ ساتھ نئے ServiceCoماڈل کو سپورٹ کرے گی۔