لاہور( اپنے نامہ نگار سے)ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 21جولائی 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 653 تک پہنچ چکی ہے۔