پنجاب کے ہر شہر میں ماڈل بازار بنائے جائینگے:وزیر صنعت

22 جولائی ، 2024

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے 36ماڈل بازاروں نے فری ہوم ڈلیوری سروس کا آغاز کر دیا ہےاوراب فری ہوم ڈلیوری سروس کے ذریعے معیاری اشیاء رعایتی نرخوں پر لوگوں کی دہلیز پر دی جارہی ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ ماڈل بازار لوگوں کو ریلیف اور روزگار کی فراہمی کا ذریعہ ہیں لہذا پنجاب کے ہر شہر میں ماڈل بازار بنائیں گے،انہوں نے کہاکہ جن17اضلاع میں ماڈل بازار نہیں وہاں ان بازاروں کے قیام کے لئے زمین کی نشاندہی کرلی گئی ہے، ماڈل بازاروں کی سولر انرجی پرمنتقلی کے کام کا آغاز بھی کردیا ہے،صوبائی وزیر نے کہا ترقی اور خدمت کی نئی مثالیں قائم کریں گے۔