لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نےکہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے تاجر برادری سے حد سے زیادہ یا مبالغہ آمیز ٹیکس کے مطالبات بدانتظامی کے دائرے میں آتے ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے اس طرح کی ناانصافی اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ریاست کے معاملات چلانے کے لیے قانونی طور پر قابل ادا ٹیکسوں کی بروقت ادائیگی بھی ضروری ہے۔ اب کوئی بھی ٹیکس دہندہ اپنی شکایات کے ازالہ کیلئے ایف ٹی او کے قریبی علاقائی دفاتر سے ذاتی طور پر یا عام ڈاک یا ہنگامی صورت حال میں ای میل یا واٹس ایپ یا ٹیلیفون کے ذریعے رابطہ کر سکتا ہے۔جس کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔