آزاد کشمیر اسمبلی میں پی ٹی آئی فاروڈ بلاک کے اراکین تاحال سیاسی مستقبل کا فیصلہ نہ کر سکے

22 جولائی ، 2024

اسلام آباد(صباح نیوز) آزادکشمیر حکومت میں شامل پی ٹی آئی فاروڈ بلاک کے اراکین اسمبلی مستقبل کے حوالہ سے سیاسی فیصلہ نہ کرسکے ۔ پی ٹی آئی میں فاروڈ بلاک کے اراکین نے تقریبا پندرہ ماہ قبل بانی چئیرمین پی ٹی آئی سے بغاوت کرکے اسپیکر موجودہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی قیادت میں وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کو عدم اعتماد کے ذریعے انکے عہدے سے ہٹا دیا تھا